خاران میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی
کوئٹہ: خاران کے چیف چوک پر بم دھماکے سے 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ خاران کے چیف چوک پر عین اس وقت دھماکا ہوا جب عوام کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، دھماکے سے 11 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے شدید زخمی ہونے والے 4 افراد کو ضروری طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا اور دہشت گردی کی اس کارروائی کے لئے 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، س طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔