Official Website

فرحان حکیم کی اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور سے ملاقات

70

جنوبی وزیر ستان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور سے انکے فوکل پرسن ٹانک فرحان حکیم کی اسلام آباد میں ملاقات۔ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ہر ویلیج کونسل میں مضبوط پینل بنانے کی ہدایت کر دی تحصیل میئر امیدوار کے حوالے سے علی امین خان نے فرحان حکیم اور صدر عرفان کنڈی کو ٹاسک دے دیا گیا،دونوں رہنما پارٹی ورکرز سے مشاورت کریں گے اور مختلف سیاسی اتحاد کے رہنماو¿ں سے بھی بات چیت کی جائیگی جس کے بعد مضبوط امیدوار سامنے لایا جائیگا جس کا فیصلہ بعد میں وفاقی وزیر علی امین خان اور پارٹی قیادت خود کرے گی۔ فوکل پرسن فرحان حکیم نے وفاقی وزیر کو ٹانک میں جاری ترقیاتی کاموں ،پانی کی سکیمز ،مختلف دیہاتوں میں بجلی کی بندش ودیگر پر بھی بریفنگ دی۔