Official Website

جنوبی وزیر ستان‘120 سالہ پُرانا وزیر دوتانی کرکنڑہ تنازعہ حل

313
Banner-970×250

جنوبی وزیر ستان( بیور رپورٹ) ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کی مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر 120 سالہ پرانا وزیر دوتانی کرکنڑہ تنازعہ حل، باقاعدہ طور پرڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال نے صبح کرکنڑہ کے مقام پر وزیر اور دوتانی کے درمیان 120 سالہ پرانے کرکنڑہ تنازعہ کی حدبندی کی پہلی برجی لگا کر حدبندی کا آغاز کردیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان، تحصیلدار وانا، ماہرین نقشہ اور باونڈری کمیشن کے علاوہ ایف سی ساوتھ وزیرستان سکاوٹس کی بھاری سیکورٹی بھی موجود رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر بشیرخان کیمطابق حدبندی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا.، تلاوت کے بعد ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے پہلی برجی لگائی اور اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر وانا کی سربراہی میں ڈیمارکیشن ٹیم نے حدبندی کا کام شروع کیا جو چند دنوں میں پورا ہو جائے گا۔ اس طرح ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی وزیر۔دوتانی کے 120 سالہ پرانا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا، یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر آیف سی ساوتھ حکام اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدیات پر اسسٹنٹ کمشنربشیرخان نے انتھک محنت کرکے آج باقاعدہ طورپر کا آغاز کردیا،اسسٹنٹ کمشنر بشیرخان دونوں قبیلے کے لوگوں کو مبارکباد دی .