Official Website

جنوبی وزیر ستان‘ کاروان قیوم شیرمحسود کی اہم میٹنگ‘ اہم امور پر مشاورت

251
Banner-970×250

جنوبی وزیرستان (بیورورپورٹ) کاروان قیوم شیرمحسود کی اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں برگیڈئیر رقیوم شیر محسود کے بیٹے شمیل خان سمیت تحصیل لدھا، سراروغہ، مکین، سرویکئی میں کاروان کے زمہ داروں نے شرکت کی، ڈیرہ اسماعیل خان حق نواز پارک میں جنوبی وزیرستان میں بلدیاتی انتخابات، کاروان کی سرگرمیوں، سیاسی صورت حال، تحصیل چئیرمین اور ہر ویلج کونسل پر امیدواروں کو فائینل کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ کاروان قیوم شیر محسود کابینہ ممبران میں جاوید محسود، معین الدین عبدلائی، صوبیدار شیرآباغ وزیرگائی، محسن شابی خیل، ولی گارڑائی، شفقت گارڑائی،علی نواز وزیرگائی، قادر زلولخیل سمیت تحصیل لدھا میں کڑم گارڑائی سے تعلق رکھنے والے مشران لیاقت علی خان گارڑائی اور ملک میر ولی خان گارڑائی نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئیندہ میٹنگ تک تحصیل اور ویلج کونسلز کی سطح پر امیدواروں کی فہرست فائینل کی جائے گی اور باقائدہ طور پر الیکشن کمپین کا آغاز کیا جائے گا۔ کاروان قیوم شیر محسود کے سرکردہ رہنما جاوید گلیشائی کا کہنا تھا کہ کاروان قیوم شیر نے ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے بارے میں نہیں سوچھا ساتھ ساتھ وہ دوسرے سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو بھی اپنی صف میں شامل کرنے کے لیے ایک وفد بنائیں گے تاکہ سب کو کاروان قیوم شیر محسود کے جھنڈے کے نیچے ایک پڑھی لکھی اور مخلص قیادت کے لیے آمادہ کیا جاسکے۔ معین الدین عبدلائی نے واضح کیا کہ کاروان کے بارے میں افواہیں اڑائی گئی ہیں کہ کاروان نے کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کیا ہے جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ محسن شابی خیل کا کہنا تھا کہ کاروان کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ہماری کسی کے ساتھ کوئی زاتی دشمنی نہیں ہے بلکہ وزیرستان کی ترقی کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنے میں خوشی ہوگی۔