Official Website

جنوبی وزیر ستان‘ غیر قانونی سمگل کی جانیوالی لکڑی برآمد‘ ملزمان گرفتار

287
Banner-970×250

جنوبی وزیرستان (بیورورپورٹ)جنوبی وزیرستان ایس ایچ او عالمگیر خان محسود کی دبنگ کاروائی،غیر قانونی طور پر سمگل کی جانے والی لکڑی برآمد،تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان خان زیب مہمند کی خصوصی ہدایات کیمطابق ڈی ایس پی شریف اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تیارزہ عالمگیر خان محسود نے ہر قسم کے جرائم اور سماج دشمن سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے اور سمگلنگ کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کے سلسلے میں بدر کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران غیر قانونی طور پر سمگل کی جانیوالی قیمتی لکڑی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی شریف اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا جہاد جاری رہے گا،ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اور بھرپور طریقے سے قانونی کاروائی کی جائے گی،ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ایس ایچ او عالمگیر خان محسود کی کارکردگی کو سراہا مقامی لوگوں نے وزیرستان پولیس کی ان اقدامات کو سراہا اور کہا کہ جنگلات کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی حالیہ کارکردگی اور حالیہ کارروائیاں قابل تحسین ہے۔ اسمگل شدہ لکڑیوں کو ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کے حوالے کیا گیا۔