Official Website

سرکی لواغر چیئر مین شپ الیکشن میں ایک اور پہلوان کا اضافہ

273
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) ویلیج کونسل سرکی لواغر کی سیاست میں ایک اور پہلوان کا اضافہ، ویلیج کونسل سرکی لواغر کے سابق نائب ناظم اُمیدوار خان نے ویلیج کونسل سرکی لواغر سے ویلیج چیئر مین شپ کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، متوقع ویلیج کونسل سرکی لواغر کے چیئر مین اُمیدوار خان نے کہا کہ پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی عوامی خڈمت کا سلسلہ جاری رکھونگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں اپنے اپنے سابق دور اقتدار میں جو بھی ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے ہے، وہ بھی قوم کے سسامنے ہیں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت ویلیج چیئر مین کا انتخاب بھاری مینڈنٹ سے جیتونگا۔ ویلیج کونسل سرکی لواغر کے غیور عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا میرا فرض ہیں۔ جو کہ مرتے دم تک جاری رکھونگا۔