Official Website

بی ڈی شاہ‘ تحصیل میئر پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے عنایت اللہ اور کرنل ر ضا آمنے سامنے

111

کرک(نمائندہ خصوصی) تحصیل میئر بانڈہ داؤد شاہ کی سیٹ پر عنایت اللہ اور کرنل رضاء کے مابین کانٹے دار مقابلہ، عنایت اللہ کا پلڑا تا حال بھاری، تفصیلات کے مطابق تحصیل میئر بی ڈی شاہ کی سیٹ پر درجنوں اُمیدوار آمنے سامنے ہونگے، تاہم عوامی رپورٹ کے مطاق اصل مقابلہ عوامی لیڈر عنایت اللہ اور (ر) کرنل رضاء کے مابین ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ویسے تو فرقان شاہ، مجاہد خٹک، اور جے یو آئی(ف) کے خالد با بو، مسلم لیگ(ن) کے رسول خان گر گروال بھی میدان میں ہونگے، تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے عنایت اللہ اور (ر) کرنل رضا خان کے مابین ہو گا۔ مگر تاحال عوامی لیڈر عنایت اللہ خٹک کا پلڑا بھاری ہے، اب آگے آگے دیکھوں ہوتا ہے، کیو یہ تو آنے والا وقت ہی ب تائیں گا۔ کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔