Official Website

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

317

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن اور حساس اداروں نے میر علی گاؤں کی حدود میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر علیم خان خوشحالی گروف سے ہے، اس کے علاوہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔