Official Website

‘ ڈی پی او شفیع اللہ اور ڈی سی تنویر الرحمن کی معروف عالم دین مولانا عبدالغفور سے ملاقات

80

کرک(نمائندہ حصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کرک تنویر الرحمن نے معروف عالم دین اور درویش صفت انسان مولانا عبد الغفور کیساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں افسران نے مولانا عبدالغفور کے معاشرے میں جاری اصلاحی اور فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے مولانا عبدالغفور سے پولیس اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرنے اور منشیات کے لت میں مبتلا بے راہ روی کے شکار نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ مولانا عبدالغفور نے ڈی پی او کرک کے منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں کیخلاف آغاز کی تعریف کی۔ مزید کہا کہ جرائم کے روک تھام کیلئے اپنے خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ سماجی برائیوں کے روک تھام کیلئے میرے جماعت اور ٹولے کا ہر فرد آپ کیساتھ تعاون کریگا۔