جنوبی وزیر ستان‘ محکمہ ایری گیشن کی گاڑیاں کباڑ میں تبدیل
جنوبی وزیرستان (عرفان اللہ محسود سے) محکمہ ایری گیشن جنوبی وزیرستان کی گاڑیاں کباڑ میں تبدیل جبکہ محکمہ اپنے انجینئیرز ایس ڈی اوز کے لیے نئی گاڑیاں خرید رہا ہے جس سے قومی خزانے کو کڑووں روپے کا نقصان کرنا پڑے گا ذرائع کے مطابق محکمہ کے افسران کی غفلت کی وجہ سے قیمتی اور مہنگی گاڑیاں کباڑ میں تبدیل ہو گئی ہیں گاڑیوں کی ریپئیرنگ اور مینٹینس کی مد میں بھی لاکھوں روپے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جو گاڑیاں ریپئیرنگ کے قابل تھیں انکا بھی سامان نکال کر بیچا گیا ہے؛