Official Website

ٹانک‘ ڈسٹرکٹ کلکٹر دربار تحصیل آفس ٹانک میں منعقد

275
Banner-970×250

ٹانک (عرفان اللہ محسود سے) ڈسٹرکٹ کلکٹر دربار تحصیل آفس ٹانک میں منعقد ہوا جسمیں ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی کا ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالمطین، اسسٹنٹ کمشنر محمد عدنان خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو محمد یوسف جتوئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹا بیس سروس ڈیلیوری سنٹر عالمزیب، تحصیلدار محمد گوہر، نائب تحصیلدار عمر فاروق نے ریوینو، درستگی ریکارڈ ، ڈومیسائل ، انتقالات کا اجرائ ، فرد، رجسٹری اور دیگر مسائل سن کر موقع پر حل کر دیئے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہر ماہ ریوینو دربار کا انعقاد کیا جاتا ہے جسکا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان رابطہ اور مسائل کے فوری حل ہوں، انکا کہنا تھا کہ ریونیو دربار کے انعقاد سے شہریوں کے عرصہ دراز سے اٹکے مسائل بروقت حل کر دیئے جاتے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہر مہینے دو ریوینو دربار منعقد کرتی رہے گی۔شہریوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریوینو دربار کو سراہا;