Official Website

ڈی پی او کرک کا ڈی آر سی کرک کا دورہ، ممبران کیساتھ ملاقاتیں

340
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) ڈی پی او کرک نے ڈی آر سی کا دورہ کرکے جیوری ممبران کیساتھ ملاقات کی۔ ڈی آر سی ممبران فریقین کی باہمی رضا مندی اور میرٹ وانصاف پر مبنی فیصلہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کا ڈی آرسی آمد پر ممبران کیساتھ گفتگو میں کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے DRC کرک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آر سی چیئرمین عزیز اللہ خان، لیگل ایڈوائزر ڈی آر سی ایڈوکیٹ جاوید حسن، حاجی شمس الوہاب، پروفیسر (ر) اسم جان سمیت دیگر جیوری ممبران موجود تھے۔ دورے کے موقع پر ڈی آر سی لیگل ایڈوائزر نے ڈی آر سی کی کارکردگی پر ڈی پی او بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آر سی کے چند بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی درخواست کی۔ ڈی پی او کرک نے DRC کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اب تک کی مجموعی کاکردگی کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا ڈی آر سی کے تمام ممبران کیلئے توصیفی اور اعزازی اسناد دینے کا اعلان کیا اور ڈی آر سی میں نائب قاصد تعینات کرنے کا موقع پر حکم جاری کیا اور کہا کہ ڈی آر سی کے فرنیچر سمیت تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرینگے۔ ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے دو فریقین اور مسلمان بھائیوں کے درمیان صلح کرنے پر اسلامی تعلیمات کی رو سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تم میں سے بہتر ین شخص وہ ہے جو دو بگڑے ہوئے کو ملاتا ہے اور ان کے درمیان صلح کرتا ہے اور کہا کہ دو مسلمان بھائیوں کے مابین صلح کرنا سب سے بہتر عمل ہے جس کا اجر آپ کو خداوند کریم دے گا۔ جبکہ ڈی پی او نے DRC کے طریقہ کار اور ممبران کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام کا انتخاب باعث فخر ہے کہ آپ کو عوام کی خدمت کا موقع مل رہا ہے اور عوام کی بے لوث خدمت عظیم لوگ ہی کرتے ہیں۔ DRC کے قیام کا مقصد عوام کے تنازعات کا حل، عدالتوں پر بوجھ کم کرنا اور عوام کو بغیر مالی اخراجات اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنا ہے اور DRCممبران کو ہدایات کی کہ بغیر کسی تاخیر کے عوام کو سستا انصاف فراہم کیا کریں اور فریقین کی باہمی رضا مندی اور میرٹ وانصاف پر مبنی فیصلہ دیں۔ جیوری ممبران کو ہدایت کی کہ کسی بھی فریقین کے مابین ان کی باہمی رضامندی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا کریں تاکہ DRC قیام کے بنیادی مقصد کا حصول ہو۔جبکہ اس موقع پر ممبران نے اپنی آرا اور تجاوز بھی پیش کئے۔ جس کے بعد ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان نے پال دفتر کا دورہ کرکے پال عملے کیساتھ ملاقات کی اور پال دفتر کے تمام ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو پورا پورا ریلیف دیں اور پال دفتر سے وابسطہ عوامی امور کو منظم اور احسن طریقے سے پورا کرکے عوام کے پال دفتر آنے کے مقاصد کو پورا کریں۔