Official Website

ٹانک‘ٹی ایم اے کے تعاون سے غربی چکر میں فوگ سپرے کا چھڑکاو

338

ٹانک( وسیم محسود سے )ٹی ایم اے کے تعاون سے غربی چکر میں فوگ سپرے کا چھڑکاو¿، چیئرمین ہدایت برکی کا ٹی ایم او کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او ٹانک نے غربی چکر کے مختلف علاقوں میں فوگ سپرے کیا یہ فوگ سپرے چیئرمین یوتھ کمیٹی ہدایت کی درخواست پر کیا گیا ٹی ایم او کے فوگ سپرے انچارج تیمور اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فو گ سپرے اینٹی ملیریا،ڈینگی اور اینٹی کورونا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ مچھروں کو بھی مکمل طور پر ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کی معیاد تقریبا چھ ماہ تک ہے چیئرمین یوتھ کمیٹی ہدایت برکی نے کہا کہ مختلف بیماریوں کے لئے یہ فوگ سپرے موثر ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے محلہ سیول لائن کے لئے یہ فوگ سپرے منظور کر آئے اب دوسرے مرحلے میں غربی چکر ٹانک میں اسپرے کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے ضلع ٹانک میں اس سپرے کو چھڑکاو¿ کیا جائے مقامی لوگوں کی طرف سے ٹی ایم اے کے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور ان لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ ٹی ایم اے کی جانب سے ٹانک میں فوگ سپرے کیا جا رہا ہے چیئرمین یوتھ کمیٹی ہدایت برکی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ٹی ایم او کو بہترین کارکردگی پرخصوصی انعام دیا جائے