Official Website

ٹانک‘ حادثاتی موت کا شکار3 افراد کے لواحقین کو 9 لاکھ مالی امداد دیدی گئی

239

ٹانک (عرفان اللہ محسود سے) ڈپٹی کمشنر ٹانک کی کوششوں سے حادثاتی طور پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کے جاں بحق ہونے والے اہلخانہ کو 9 لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک متاثرہ خاندان کے گھر جاکر ورثاء کے حوالے کر دیئے امدادی چیک ملنے پر اہلخانہ نے ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی، صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے ٹانک کےحکام کا شکریہ ادا کیا ٹانک کے نواحی علاقہ کوٹ گل باقی جٹہ قلعہ گومل میں 25 مئی 2021 کو ایک انتہائی ناخوشگوار واقع پیش آیا تھا جس میں مقامی مسجد کا مولوی حنیف اللہ ولدغلام قادر اسکا بیٹا خلیل اللہ اور بیٹی اسمائ بی بی اپنے والد کے ساتھ گھر میں گٹر نما کنواں کی صفائی کر رہے تھے کہ ساتھ میں واقع ایک دوسرے کنوے سےزہریلی گیس کا اخراج شروع ہو گیا گٹر نماں کنواں میں گیس کے بھر جانےاور دم گھٹنے کے باعث مذکورہ تینوں افراد بدقسمتی سے جاں بحق ہو گئے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی نے سرکاری سطح پر مذکورہ بدقسمت خاندان کی سرکاری سطح پر مالی امداد کو یقینی بنانے کے لئے پی ڈی ایم ٹانک کے حکام کو خصوصی احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر ٹانک کے احکامات پر ٹانک پی ڈی ایم اے کے حکام نے فوری طور پر مالی امداد کو یقینی بنانے کے لئے قانونی تقاضے پایہ تکمیل تک پہنچائے جس پر ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی نے منگل کے روز اپنے آفس میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کے لئے نو لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک خود متاثرہ خانداانوں کے گھر واقع جٹہ قلعہ میں جا کر ان کےاہلخانہ کے حوالے کئے اس موقع پر ورثائ کی جانب سے وقت پر مالی تعاون کرنے پر ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی صوبائی حکومت اور پی ڈی اہم اے ٹانک کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور ان کو دعائیں دیں؛