Official Website

ٹی ایم او فرحت اللہ کی زیر نگرانی تخت نصرتی بازار میں صفائی کا عمل جاری

237

کرک( نمائندہ خصوصی) تحصیل میونسپل آفیسر تخت نصرتی فرحت اللہ کی زیر نگرانی تخت نصرتی میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری، سینٹری سٹاف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ٹھکانے لگانے میں مگن ، تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل آفیسر تخت نصرتی فرحت اللہ کی نگرانی مین بازار تخت نصرتی میں صفائی ستھرائی کا عمل دھڑا دھڑ جاری ہے، گزشتہ روز تحصیل میونسپل آفیسر تخت نصرتی فرحت اللہ نے سینٹری انسپکٹر انعام اللہ کے ہمراہ مین بازار تخت نصرتی جا کر تاجر یونین سے ملاقات کی، اور بازار میں جاری صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لیا، اور سینٹری سٹاف کی ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی میں کوتاہی نہ کریں، بلکہ خوش اسلوبی سے کام کریں تاکہ تاجر یونین اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو سکے اور بازار کی رونقیں بحال ہو سکیں۔