Official Website

بار اور بینچ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہے ، وسیع اللہ ایڈوکیٹ

285
Banner-970×250

کرک( سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک کے جنرل سیکرٹری وسیع اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بار اور بینچ کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہے، موجودہ دور میں عدالتوں میں تیز ترین انصاف مہیا ہو رہا ہے، ضلعی سطح پر قومی قیادت کی ضرورت ہے، ڈسٹرکٹ بار کرک کا فعالیت صوبہ بھر میں مثالی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دران کیا، انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ملک میں مہنگائی کیوجہ سے عوام پریشان ہے ،اور کرک کی پسماندگی کی وجہ کو مخلص قیادت کے فقدان کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وسائل سے مالا مال ضلع کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے، پھر لوگ جانوروں کے ساتھ ایک ہی تالات سے نہیں بلکہ منرل واٹر پئیں گے، انہوں نے کہاکہ بار کے وکلاءکیلئے کورونا کے دوران گرانٹ دلانے کیلئے سر گرم ہے، اور اس وقت جان عالم ایڈوکیٹ کی قیادت میں بار اور بینچ کے ماتحت عملے کو اس موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے روایتی طریقوں کے بجائے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق میرٹ کی راہ اپنائی ہے،