Official Website

جے یو آئی (ف) کا کمر توڑ مہنگائی کیخلاف کرک سٹی بازار صدام چوک میں احتجاج

360

کرک( نمائندہ خصوصی) قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کرک زیرِ اہتمام کمر توڑ مہنگائی کے خلاف کرک سٹی میں احتجاجی ریلی،احتجاجی ریلی سے امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع کرک مولانا میرزاقیم خان ،جنرل سیکریٹری مفتی محمد اعجاز ، تحصیل کرک امیر مولانا یسین صاحب ،تحصیل تخت نصرتی امیر مولانا سرور جان صدیقی ، مولانا شاہ عبدالعزیز اور انجینئر ظفر محمودنے خطاب کیا، احتجاجی ریلی سے امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع کرک مولانا میرزاقیم خان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی پر عوام کا جینا حرام کردیا. عوام نے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کے خلاف اب میں میدان میں نکلی ہے اور قائد کے حکم پر ہر قربانی کیلئے تیار ہیں.ریلیاں تحت نصرتی سے لتمبر سوترانریپنوس سے مختلف قسم کارکنوں نے شرکت کیا