Official Website

تحصیل بلڈنگ تخت نصرتی میں روزنامہ کرک ٹائمز کی دسویں سالگرہ کی شاندار تقریب

402
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) تحصیل بلڈنگ تخت نصرتی میں روزنامہ کرک ٹائمز کی دسویں سالگرہ کی شانددار تقریب ، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی ازکاءفاطمہ نے کیک کاٹ کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل بلڈنگ تخت نصرتی میں روزنامہ کرک ٹائمز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب زیر صدارت ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ کرک ٹائمز خان منور خان منعقد ہوا، تقریبک ے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ازکاءفاطمہ تھی، تقریب میں گروپ ایڈیٹر شاد نواز خٹک، ٹی ایم او فرحت اللہ، ڈی ایس پی تخت نصرتی عابد خان آفریدی، تحصیل میئر اُمیدوار سجاد احمد خان، توصف احمد، ریاض الرحمن سمیت انجینئر الطاف خٹک، انجینئر ظفر خٹک، انجینئر صفدر خٹک ، عمر حیات ، ر شید اللہ، افضل خان، عنایت میر ، شوکت خٹک، وقار خٹک، ٹی ایم اے اور ریونیو سٹاف نے شرکت کی،اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی ازکاءفاطمہ نے ٹی ایم او فرحت اللہ ، سجاد احمد خان ، شاد نواز اور منور خان کی موجودگی میں روزنامہ کرک ٹائمز کی دسویں سالگرہ کیک کاٹا سالگرہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں نے روزنامہ کرک ٹائمز کی دسویں سالگرہ پر گروپ ایڈیٹر شاد نواز خان ، ڈپٹی ایڈیٹر خان منورخان اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کرک ٹائمز کی مزید کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا کی اور کرک ٹ ائمز کی مثبت صحافت کو سراہا گیا، آخر میں تمام مہانوں کا کیک ، چائے سے توازع کیا گیا۔