Official Website

پیپلز پارٹی کرک کے جیالوں نے متوازی کابینہ تشکیل دیدیا، گل شاہد ضلعی صدر منتخب

247

کرک( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کرک کے جیالوں نے متوازی کابینہ تشکیل دیدیا، گل شاہد ضلعی صدر، صبور سالک ایڈوکیٹ کو ضلعی جنرل سیکرٹری جبکہ دلاور خان کو انفارمیشن سیکرٹری کا چناﺅعمل میں لایا گیا، مرکزی اور صوبائی تنظیم کا تشکیل کردہ کابینہ مسترد کر دیا، کرک کے جیالوں کا متفقہ فیصلہ، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارتی کرک کے جیالوں کا ہنگامی اجلاس بمقام امبیری کلہ زیر صدارت گل شاہد خان منعقد ہوا، جس میں گل شاہد خان، صبور سالک ایڈوکیٹ، دلاور خان ، عزت رحمن، حضرت علی، منظور صادق، شاہد تبسم، کاشف نوا ز سمیت کثیر تعداد میں پیپلز پارٹی کرک کے جیالوں نے شرکت کی،اجلاس میں مرکزی اور صوبائی تنظیم کا تشکیل کرردہ ضلعی کابینہ یکسر مسترد کر دیا گیا اور جیالوں نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کرک کیلئے متوزی کا بینہ تشکیل دیا، جس کے مطابق گل شاہد خان کو پیپلز پارتی کرک کا ضلعی صدر ، صبور سالک ایڈوکیٹ کو ضلعی جنرل سیکرٹری جبکہ دلاورت خان کو ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نامزد کر دیا گیا اور مرکزی اور صوبائی تنظیم سے اپیل کی گئی کہ وہ فی الفور اپنے احکامات واپس لیکر جیالوں کے محرومیوں کا آزالہ کریں۔