کرک( چیف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کرک میں ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن کرک اور ایس ایس اے کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت غلام سردار ہوا۔ جسمیں کثیر تعداد میں ہیڈماسٹر و پرنسپل نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکولز کو درپیش مسائل اور بہتری پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں بعض شرپسند عناصر کی طرف سے مختلف سکولز میں بے جا مداخلت اور نقصان پہنچانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی کہ ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈی سی کرک اور ڈی پی او اس سلسلے میں سکولز کو خصوصی تحفظ فراہم کریں تاکہ تعلیمی اداروں کے پرامن ماحول کو بچایا جا سکے۔ اور سوشل میڈیا خودساختہ صحافی نما حضرات پر سکولز کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکا جائے۔ اجلاس میں ڈی ای او شیراز سے ان عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔