Official Website

ہرنائی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

281
Banner-970×250

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی نے ہرنائی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرارہونے کی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6دہشتگردمارگئے۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اورگولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے، دہشتگردوں کو ملکی امن استحکام کو برباد کرنے نہیں دیں گے، بلوچستان کے عوام کی سماجی اوراقتصادی ترقی کوسبوثاژ کرنے نہیں دیاجائےگا Toggle navigation

اہم موضوعات
کالعدم جماعت کا احتجاج
ٹی 20 ورلڈ کپ
کورونا وائرس
ہرنائی: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
Published On 23 October,2021 09:40 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے کمانڈر سمیت 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی نے ہرنائی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرارہونے کی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6دہشتگردمارگئے۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اورگولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے، دہشتگردوں کو ملکی امن استحکام کو برباد کرنے نہیں دیں گے، بلوچستان کے عوام کی سماجی اوراقتصادی ترقی کوسبوثاژ کرنے نہیں دیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں سی ٹی ڈی کا ایکشن، آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، 9 دہشتگرد ہلاک

اس سے قبل مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی مستونگ کے علاقے روشی میں سکیورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران کیمپ میں موجود دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق کیمپ دہشتگردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا، کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد شدہ اسلحہ میں 9 کلاشنکوف، بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔