کرک( چیف رپورٹر) بجلی کا مسئلہ پورے ضلع کرک کا ہے، بقا یا جات کے نام پر ہم ذلیل و خوار ہیں۔ رائلٹی تقسیم پر منتخب نمائندے دست و گریباں ہیں، حکومت رائلٹی فنڈز سے ہمارا بجلی مسئلہ حل کر دیں کرک کے وسائل پر فرد واحد ایم این اے شاہد خٹک قابض ہے، تحصیل کرک سے 55 ہزار ووٹ لینے والے شاہد خٹک صرف ایک تحصیل پر مہربان ہے۔ کیا گیس فیز ون میں صرف ایک تحصیل ہے یا باقی تحصیلیں ضلع کرک کا حصہ نہیں، چاہئے تو یہ تھا کہ منتخب نمائندوں اور مشران کے مشاورت سے 9 ارب روپے سے پورے ضلعے میں برابری ےک بنیاد پر گیس فراہم ہوتا لیکن افسوس آج یہاں انصاف کا باپ بھی مرا ہوا ہے، اور ماں ب ھی مری ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار کرک بار صدر جان عالم ایڈوکیٹ نے صابر آباد میں بجلی کے ح والے سے احتجاج کے دوان اپنے خطاب میں کیا، ان کا کہنا تھاکہ ملک میں انصاف قانون نام کی چیز نہیں ہر کوئی اپنے کرسی کا نا جائز استعمال کرتا ہے، ایسے لوگوں کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ واپڈاا انتظامیہ بے لگام ہو چکی ہے، ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ورنہ یہاں گریڈ رہے گ ا اور نہ ہی واپڈا کے دفاتر ہونگے۔