Official Website

بجلی بقایا جات کی وصولی عوام کی نہیں واپڈا کی ذمہ داری ہے‘ لطیف خٹک

375

کرک( چیف رپورٹر) بجلی بقایا جات کی وصولی عوا م کی ذمہ داری نہیں واپڈا انتظامیہ کی ہے، بجلی کے بل مختلف دکانوں میں ر کھنے کی بجائے واپڈا گھروں تک پہنچائیں، بغیر میٹر ریڈنگ کے بل بھیجوا نا منظور نہیں، جدید دور میں بھی یہاں کے عوام پرانے دور کے لالٹین جلانے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لطیف خٹک نے صابر آباد میں بجلی کے حوالے سے احتجاج کے دورا ن اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے کہاکہ بجلی کا مسئلہ حل کرنا واپڈا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،ناکہ عوام کی ، انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کریں عوام کو مزید احتجاج پر مجبور نہ کریں۔