Official Website

لینڈ اونر نشپہ آئیل فیلڈ کا مشفق پراچہ کے تبادلے کیلئے پولیو بائیکاٹ کی دھمکی

283
Banner-970×250

کرک( سٹاف رپورٹر) آر سی مشفق پراچہ کا فوری تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر پولیس بائیکاٹ کریں گے‘ لینڈ اونر نشپہ آئیل فیلڈ کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نشپہ آئل فیلڈ کے لینڈ اونرز واحد نواز، شاہد اقبال، مجاہد خان، ایوب الرحمن، زاہد نواز، خان وزیر، نور ولی خان، جنگی بادشاہ،حیات رحمن،سر دار عبدالقیوم، نور سعید، عبدایوب خان، موسی قلیم،عبدالقیوم، عابد نواز،خان سعید ، لعل راﺅف ،حقدر خان و دیگرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے مشفق پراچہ او جی ڈی سی ایل اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کر رہا ہے، ان کی ظالمانہ پالیسی کی وجہ سے عوام او جی ڈی سی ایل سے بد زن ہو رہے ہیں ، لہذا فوری طور پر اس کا تبادلہ کیا جائے، عوام کا مزید کہنا تھاکہ ہم او جی ڈی سی ایل کے سامنے برابر کے سطح پر معاملات چلانا چاہتے ہیں لیکن یہ شخص ہمارے درمیان دیوار بن رہا ہے، جس کے باعث ان کا یہاں سے تبادلہ کرنا انتہائی ضروری ہے، عوام علاقہ نے او جی ڈی سی ایل کے چیف ،وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی محمود خان و دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذ کورہ شخص کو تبدیل کیا جائے اور ایماندار آر سی کو تعینات کیا جائے۔