Official Website

عمائدین چونترہ کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف صابر آباد گریڈ کے سامنے 5 گھنٹے احتجاج

243

کرک( چیف رپورٹر) عمائدین چونترہ کا واپڈا انتظامیہ کے نارووا لوڈ شیڈنگ کے خلاف صابر آباد رگرڈ اسٹیشن کے سامنے پانچ گھنٹے مسلسل احتجاج، ایس ڈی او واپڈا کرک رحمن اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر 2 مہران الیاس ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا، آج سے منصفانہ تقسیم کے تحت چونترہ کے ہر علاقے کو 8 گھنٹے بجلی فراہم ہو گی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی صابر آباد یوتھ کے صدر عبدالقددیر کے سر براہی میں واپڈا انتظامیہ کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف صابر آباد گریڈ اسٹیشن کے سامنے مسلسل 5گھنٹے احتجاج جار یرہا، احتجاج میں مقامی مشران سمیت سیاسی نمائندوں ، چیف نور دراز، پی اے میاں نثار، اسماعیل حقانی، لطیف خٹک، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر صادق ، ملک قدرت گل، انٹرنیشنل پیرا گلائیڈر شوکت خٹک، سعد اللہ خٹک ، سابقہ ناظم فرمان خٹک سمیت عوام علاقہ نے کثر تعداد میں شرکت کی، احتجاجی مظاہرین نے پانچ گھنٹے احتجاج کے بعد اس کے بعد انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کےے، فیصلے کے مطابق صابر آباد گریڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں کو بر ابری کے فارمولے پر 8 گھنٹے بجلی آج سے فراہم کی جائیگی، جبکہ شیر خان کلہ میں موجودہ بجلی پوائنٹ یعنی اڈہ کو ایک ہفتے کے اندر گریڈ کے قریب لایا جائیگا۔