Official Website

جنوبی وزیر ستان‘ تحصیل تیارزہ میں پولیس کی 20 ٹیمیں پولیو کمپین کیلئے متحرک

222

جنوبی وزیر ستان( بیور رپورٹ) تحصیل تیارزہ میں پولیس کی بیس ٹیمیں پولیو کمپین کے لئے متحرک،جنوبی وزیرستان پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی،تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان خانزیب موھمند کی خصوصی ہدایات کیمطابق ڈی ایس پی شریف اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تیارزہ عالمگیر خان تحصیل تیارزہ میں تین روزہ پولیو مہم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے پولیو کی 20 ٹیمیں تحصیل تیارزہ کے حدود میں اس وقت پولیو کمپین میں مصروف ہے جن کو جنوبی وزیرستان پولیس سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے ،صرف تحصیل تیارزہ میں 60 سے زائد اہلکار اس وقت پولیو ڈیوٹی پر مامور ہے۔ایس ایچ او عالمگیر خان خود اس سارے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور مختلف علاقوں میں نہ صرف پولیو ورکرز کی رسائی یقینی بنا رہے ہیں بلکہ ان کو ان کے کام میں مدد بھی فراہم کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خان زیب مہمند نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے تمام سب ڈویژنز میں اس وقت پولیو کمپین زور و شور سے جاری ہے اور جنوبی وزیرستان پولیس پولیو ورکرز کو تحفظ دینے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برت رہی انہوں نے جنوبی وزیرستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اپنے بچوں اور اپنے خاندان کو اس مرض سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں