کرک (نمائندہ حصوصی) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نورالامین خٹک کی نگرانی میں ٹریننگ ونگ انچارج آیاز خٹک نے گورنمٹ ہائی سکول غنڈی کلہ میں طالبات اور اساتذہ کو ریسکیو 1122 کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی، UNICEF کے زیر انتظام سکول سیفٹی سیل ڈائریکٹر آف ایلیمینیٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی درخواست پر سکول کے طلباءکو بیسک میڈیکل ٹریننگ/کیجولٹی ہینڈلنگ اینڈ ٹرانسپٹیشن ٹیکنیکس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، اور باقاعدہ طور پر طلباءسے موک ڈرل کی صورت میں عملی مظاہرے بھی کروائے گئے، ریسکیو 1122 کرک کے ٹریننگ ونگ ٹیم نے طلباءکو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے طریقے بھی سیکھائے گئے۔ طلباءکو تربیت دینے کا مقصد کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے دوران کسی بھی امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے طلباءاپنے اپ کو اور اپنے ساتھیوں کو محفوظ طریقے سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور محفوظ جگہ تک منتقل کرنے کے اہل بنانا ہے!