Official Website

اللہ تعالی نے انسانیوں کی بھلائی کیلئے حضور کو معبود بنایا‘ ڈی پی او شفیع اللہ خان

289
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں اور انسانوں کی بھلائی و ہدایت کیلئے آپ حضور کو مبعوث فرمایا۔ ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈا پور کی سرسید سکول میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب۔ سرسید سکول کرک میں سیرت النبی رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے بطور مہمان حصوصی شرکت کی۔ سکول آنے پر سکول انتظامیہ اور ننھے بچوں نے ڈی پی او کا والہانہ استقبال کرکے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ سیرت النبی کانفرنس میں سکول کے بچوں نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں نعمت پیش کئے اور ان کے اعلی کردار پر تقریب کی۔ سیرت النبی کانفرنس سے ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے اپنے خطاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات اور سیرت پر روشنی ڈالی ۔ جبکہ سکول کے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ استاذہ کرام معماران قوم ہیں اور آپ کے روحانی والدین ہیں آپ سب اپنے استاذہ کا احترام کریں۔ مستقبل میں آپ سب کا ملک وقوم کی ترقی اور سنوارنے میں اہم کردار ہوگا۔ جبکہ منشیات کے تدارک پر بات کرتے ہوئے ڈی پی او کرک نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے دور رہے کیونکہ منشیات ایک ناسور ہے جو آپ کے مستقبل اور زندگی کو تباہ وبرباد کر دیتا ہے۔