کرک(نمائندہ حصوصی) تھانہ لتمبر کے حدود ورانہ موسکان میں سابقہ قتل مقاتلہ دشمنی کی بناءپر مخالفین کے موٹر کار پر فائرنگ سے دو افراد اور ایک بچہ قتل جبکہ ایک زخمی ہوا۔ وقوعہ کا فی الفور مقدمہ درج ملزمان کی گرفتاری کیلئے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع۔ ڈی پی او کرک کا فوری جائے وقوعہ کا جائزہ۔ آئندہ اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج DSB کو سابقہ دشمنیوں کی فہرستیں مرتب کرنے اور قبل از وقت اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان نے فوری جائے وقوعہ پہنچ کر جائے واردات کا جائزہ لیا۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او کرک کی سربراہی میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے متعدد ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو کہ ملزمان کی تلاش میں لگی ہوئی ہے اور بہت جلد وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ریٹائرڈ انسپکٹر ریٹائرڈ انسپکٹر علیم خان ولد میر صاحب خان اور اس کا ایک بیٹا اختر علیم ولد علیم خان سکنہ محبتی کلہ سمیت دو سالہ نواسہ زین قتل ہوئے ہیں اور ایک شخص دوست علی خان ولد پیا¶ خان زخمی ہوا ہے۔ مقتول ریٹائرڈ سب انسپکٹر اور مخالف فریق میں پچھلے سالوں سے سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی ہے۔