Official Website

رحمت آباد‘ الحاج اسلم خان اور محمود خٹک کا شاہد خٹک کیلئے ظہرانے کا اہتمام

324
Banner-970×250

کرک (سٹاف رپورٹر) رحمت آباد کے سماجی رہنماءالحاج اسلم خان اور پاکستان تحریک انصاف دوبئی کے سرگرم ورکر محمود خٹک کا ایم این اے شاہد خٹک کے لئے ظہرانہ کا اہتمام ایم این اے شاہد خان نے اپنے ترجمان ثناءاللہ خان۔صمد خان ساجد اسلام جوہر خٹک آف چارپرہ ودیگر ورکرز کے ہمراہ حجرہ اسلم خان رحمت آباد کو رونق افروز ہوئے تو معززین رحمت آباد نے شاہد خان کا پرتپاک استقبال کیا پھول کی پتیاں نچھاور کیے اور گلے میں ہار پہنائے۔اس موقع پر الحاج اسلم خان نے اہلیان رحمت آباد کے مسائل کے حوالے سے ایم این اے شاہد خان کو آگاہ کیا اور داد رسی کی اپیل کرتے ھوئے کہا کہ ھم توقع کرتے ہیں کہ ضلع کرک کی تاریخ کا بااختیار اور پاور فل ایم این اے آج رحمت آباد کے باسیوں پر اپنی طرف ترقیاتی منصوبوں اور نوازشات کی بارش کرینگے جس پر ایم این اے شاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ رحمت آباد پاکستان تحریک کا گڑھ ہے یہاں کے ورکرز اور عوام مجھے بے حد عزیز ہیں یہاں مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے میں پہلے بھی یہاں مسائل کے حل پر توجہ دیں چکا ھوں جبکہ کچھ دنوں میں پانچ ارب روپے ریلیز ھونگے رحمت آباد گیس مسلہ فوری طور پر حل ھوجایگا اور کمانگر ڈیم سے رحمت آباد ابنوشی سکیم کو فعال کرکے ابنوشی مسلہ بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائگا رحمت تا امبیری کلہ روڈ پر کام جاری ہے جسے جلداز جلد مکمل کیا جائگا کرک کی تاریخ میں کسی بھی ایم این اے نے ضلع کرک پر کوئی توجہ نہیں دی ہے جبکہ ھمارا دور اقتدار کرک کی تاریخ میں شاندار کارکردگی کے لحاظ سے ریکارڈ ھوگا ضلع کرک میں آئے روز مسائل کے حل کے نام تنظمیں بن رہی ہیں اور احتجاجی مظاہروں کا نا حتم ھونے والہ سلسلہ شروع ہوا ہے جوکہ عوام کو بے جا طور پر تکا رہیں ہیں اسی مظاہروں سے عوام کے مسائل حل نہیں ھوتے عوام نے مسائل کے حل کے لیے مجھے منتحب کیا ہے میں دن رات عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشان ھوں آئندہ چند دنوں میں وزیراعلی محمود خان کرک کا دورہ کررہا ہے دورے کو کامیاب کرنے کے لیے ورکرز اور تیاریاں شروع کردے اہم دورے کے موقع پر وزیراعلی محمود خان ضلع کرک کے لئے بڑے منصوبوں کے اعلانات کرینگے۔