Official Website

انجمن تاجران تخت نصرتی کی عبوری کابینہ نے دکانداروں کی رجسٹریشن شروع کر دی

377
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران تخت نصرتی بازار کی عبوری کابینہ نے دکانداروں کی رجسٹریشن شروع کر دی ، پہلے دن 50 دکانداروں کو رجسٹرڈ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران تخت نصرتی بازار کی نو منتخب عبوری کابینہ نے دکانداروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا، گزشتہ روز انجمن تاجران تخت نصرتی بازار کی عبوری کابینہ کے صدر مفتی شاہد نواز نے جنرل سیکرٹری کامران خٹک، سر پرست اعلی حاجی زر ی داد ، فنانس سیکرٹری آفیسر علی کے ہمراہ تخت نصرتی بازار کے دکاندداروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا۔پہلے دن شیر احمد خان مارکیٹ اور داد علی پلازہ کے پچاس دکاندارون کو رجسٹرڈ کر لیا، اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر مفتی شاہد نواز نے کہاکہ تخت نصرتی بازار کے تمام دکانداروں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور ہر ماہ دکانداروں سے فیس وصول کیا جائیگا ، اور وہی جمع شدہ رقم تاجروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائیگا۔