کرک( چیف رپورٹر) ایم پی اے میاں نثار گل کی غیر موجودگی قابل قبول نہیں، بجلی سمیت دیگر مسائل حل کرنا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے آج احتجاج میں شریک کیوں نہیں ہے، صابر آباد گریڈ اسٹیشن پر اپنے نام کی تختیاں لگانے والے آج اسی گریڈ سے ہمیں بجلی نہیں دکے سکتے، ایم پی اے اور ایم این اے دونوں میں سے جس نے بھی گریڈ بنایا آج وہ ہمیں بجلی دیں، اگر ہمیں بجلی فراہم نہیں کر سکتے تو ہمیں گریڈ بھی نہیں چاہئے، ان خیالات کا اظہار چیف نور دراز خٹک نے صابر آباد گریڈ اسٹیشن کے سامنے بجلی کے حوالے سے احتجاج کے دوران اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے مزید کہاکہ آج ہم نے صابر آباد روڈ بند کرکے احتجاج ریکارڈ کیا، جو انتظامیہ کو متاثر نہیں کر سکتا، بلکہ یہاں کے عوام تکلیف دہ ہیں، مین مرکز میں احتجاج سے مسئلے حل ہونگے۔