مولانا شاہ عبدالعزیز سمیت 200 افراد پر 12 دفعات کے تحت مقدمہ درج
کرک( نمائندہ خصوصی) عوام کو ر یاست کے خلاف بغاوت پر اُکسانے، کار سرکار میں مداخلت ، انڈس ہائیوے بندش کے جرم میں مولانا شاہ عبدالعزیز ، مولانا امجد اقبال، شبیر احمد، وحید اللہ، مسعود، شاہ جہان، امجد خان ، امتیاز، نجات، اسرار سمیت 200 افراد کیخلاف تھانہ تخت نصرتی میں مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوام کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اُکسانے، کار سرکار میں مداخلت، انڈس ہائیوے بندش، کے جرم میں مولانا شاہ عبدالعزیز ، مولانا امجد اقبال، شبیر احمد، خیر اللہ، مسعود، شاہ جہان امجد خان، امتیاز ، نجات اسرار سمیت دو سو سے زائد افراد کے خلاف تھانہ تخت نصرتی میں مقدمہ درج کر لےے گئے، ایف آئی آرسیل کر دی گئی ہیں، واضح رہے پولیس زرائع کے مطابق مولانا شاہ عبدالعزیز کے 15 سے 20 با مسلح ساتھیوں اور دیگر 55 سے لیکر 60 با مسلح افراد کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت اور عوام کو ر یاست کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کے جرم میں جبکہ180 سے لیکر 200 افراد کو کار سرکار میں مداخلت، انڈس ہائیوے بندش کے جرم میں مقدمہ درج ہیں۔ تاہم ایف آئی آر میں تمام نامزد ملزمان کے خلاف 12 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو چکے ہے، پولیس زرئاع کے مطابق تا حال ایف آئی سیل کر دی گئی ہے، مناسب وقت میں نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔