Official Website

کرک 4.8ارب میرے خدشات

سبیل

265
Banner-970×250

ایریاڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سٹیرنگ کمیٹی نے559کمیونٹی بیسڈ سکیموں کیلئے پانچ ارب کے قریب کی خطیر رقم مختص کرتے ہوئے اسکی منظوری دیدی ہے اب وزیراعلیٰ محترم کے وژن کی روشنی میں کرک میں ترقی کا سفر طے ہوگا یہ خوشخبریاں سنائی دے رہاہے وقت کے جبر کے تحت رہبرکرک کے کرسی پر براجمان شخص لیکن کم تعلیم یافتہ ہونے کیوجہ سے میرے معلومات اورفہم کم ہے یاپھر رہبر کرک کیساتھ کوئی ذاتی رنجش مگر مجھے یہ خوشخبری ہضم نہیں ہورہی ہے کہ آخر یہ چل کیارہاہے اسکا بالاخر انجام کیاہوگا اول الذکر تو مجھے ایریاڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں لفظ کمیونٹی بیسڈ مجھے انواع اقسام کے حیالات سے دوچارکررہاہے اور چونکہ سائل کنزورویشن کے کمیونٹی تلوبگئے منصوبہ فنڈز ہضم اور غائب کرنے کی مشین ثابت ہواہے ان لوگوں کے ٹینکی ڈیم تحریک انصاف حکومت کا شاندار منصوبہ ہے جوکہ کچھ غلط نہیں تھا لیکن بدنام ہواہے یہ ٹینکی ڈیم اور تلوبگئی کرک کے تباہی نہیں آبادی کے منصوبے تھے مگر کمیونٹی بیسڈ تھے ختم ہوگئے دوئم فوراًیہ خیال آتاہے کہ جس منصوبوں کو عوام کے رحم وکرم پر چھوڑدیاجائیگا تو جب کسی منصوبے کامائی باپ محکمہ نہ ہوتو وہ منصوبے ختم ہوجاتے ہیں تویہاں جن کے محکمے موجودہے جنکی مرمتی پرسالانہ فنڈز وصول کئے جاتے ہیں وہ منصوبے ناکام ہیں اور پھر جب بغیر سرپرست محکمے کے ہونگے توخال کیاہوگا جب ان سب کو ذہن سے جھڑک کر مثبت سوچتاہوں توپھر یہ خیال آجاتاہے کہ ایریاڈویلپمنٹ کے زیراہتمام میگاپراجیکٹ ہونے پر559میگاپراجیکٹ کمیونٹی بیسڈپر جب ہوں گے توکیلکولیٹر اُٹھائے 4.8ارب مطلب 480کروڑمطلب 4800لاکھ کو 559پر تقسیم کریں گے توپھر یہ بنیں گے ساڑھے 8لاکھ اور اس رقم کا میگاپراجیکٹ میرے سمجھ سے بالاترہے اورپھر یہ بھی ایک کہانی مشہورہے کہ ایریاڈویلپمنٹ چالیس لاکھ سے کم کا کوئی منصوبہ نہیں ہوسکتاتوپھر یہ 559منصوبوں کی کہانی مشکوک ہوجاتی ہے او راگر 40لاکھ اگر ہم ایک منصوبے کو فرض کرلیںتوپھر یہ منصوبے139بن جائیں گے اورپھر بھی یہ میگا پراجیکٹ تونہیں ہوگااب کمیونٹی کا حصہ اور یہ پراجیکٹ ریوڑیوں کی طرح بانٹے جائیں گے ٹہرئے ذراریلیکس ہوکر اگے چلتے ہیں اگر ایریاپراجیکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام میں 40لاکھ سے کم منصوبہ نہیں چلتاتوپھر 4.8ارب سے559منصوبے ناممکن ہے اور اگر ایریاڈویلپمنٹ میں سب کچھ ہوسکتاہے توپھر یہ ساڑھے لاکھ کی منی ڈیم اور پروٹیکنٹنگ والز عرف عام میں تلوبگی اور ہنڈوکی،پاڑوگی تعمیر ہوگی اور یہ سب میرے نذدیک بکواس اورر قوم کیساتھ مذاق ہیں جسکا خمیازہ قوم کیساتھ رہبر قوم کو بھی بھگتناہوگااور اگر اعدادشمار کا یہ گورکھ دھندہ آپ لوگوںکی سمجھ میں نہیں آرہاہے توپھرتالیاں بجائو خوشخبریاں ہو8لاکھ58ہزار روپئے کے میگاپراجیکٹ کیلئے رہیگا نام اللہ کا