Official Website

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

0

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں صبح سویرے بارش سے گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے علاقوں کینال روڈ، جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد فضا ٹھنڈی ہو گئی۔

احمد پور شرقیہ شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اوچ شریف اور مضافات میں بارش سے کئی فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی۔
بارش کے باعث کئی دنوں سے پڑنے والی سخت گرمی کا بھی زور ٹوٹ گیا، تیز آندھی اور بارش کے باعث آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔