Official Website

اغوا اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی کا سابق افسر گرفتار

366
Banner-970×250

کراچی: اغوا اور قتل میں ملوث سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا سابق انچارج عثمان شاہ کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کراچی کی جانب جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے عثمان شاہ عرف میجر عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم اغوا اور قتل میں مطلوب تھا، جب کہ اس کا کا تعلق چھالیہ مافیا سے بھی ہے۔حکام کے مطابق ملزم عثمان شاہ خود کو ایک حساس ادارے کا میجر ظاہر کرتا تھا، سی ٹی ڈی بلوچستان کی لوکیٹر ٹیم کا انچارج تھا اور اسے 2019 میں شکایات کی وجہ سے نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور عمران محسود کے ساتھ مل کر فضل نامی شخص کو گھر سےاغوا کیا اور بعد میں اسے قتل کر دیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ فضل کو قتل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس نے غیر قانونی طریقے سے چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر کسٹم انٹیلی جینس کو پکڑوائی تھی، اور چھالیہ کی مالیت 7 کروڑ روپے سے زائد تھی، اور فضل سے متعلق ہمیں کسٹم کے ایک اہلکار نے مخبری کی تھی۔