Official Website

لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان

0

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث شدید گرمی نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔ شدید دھوپ اور گرم ہواؤں نے شہریوں کے لیے باہر نکلنا مشکل بنا دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دن کے اوقات میں سورج کی تپش میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت مزید محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ شہری ٹھنڈے مشروبات اور سایہ دار مقامات کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔