Official Website

پاکستان نے امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

0

پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے یو اے ای کی جانب سے فراہم کردہ تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کر دیے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق تازہ ترین ادائیگی کے طور پر ایک ارب ڈالر گزشتہ روز منتقل کیے گئے، جس کے بعد مجموعی بقایا رقم مکمل ادا ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل (گزشتہ ہفتے کے دوران) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر کی رقم واپس کی تھی اور یوں مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔