Official Website

پہلگام فالس فلیگ، بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ کن مؤقف

0

22 اپریل 2025 کو پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں 24 اپریل 2025ء کو پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

شرکا نے قومی سلامتی کے ماحول اور خطے کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025ء کو اٹھائے گئے اشتعال انگیز اقدامات کو غیر منصفانہ، یکطرفہ اور قانونی جواز سے عاری قرار دیا۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی اصولی اور مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔