Official Website

کراچی؛ بنگلے میں 43 لاکھ اور طلائی زیورات کی ڈکیتی، مقدمہ درج، فوٹیج بھی سامنے آگئی

0

گلستان جوہر بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کر دیا اور 43 لاکھ روپے سے زیادہ کیش رقم، اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، دو روز قبل پیش آئی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ تھانے میں درج کر لیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں سلور کلر کی کالے شیشوں والی کار آکر رکتی ہے، ایک ملزم گاڑی سے اتر کر ایک بنگلے کا گیٹ چیک کرتا ہے اور گیٹ بند ہونے پر ملزم دوسرے بنگلے کی طرف جاتا ہے، تین ڈاکو بنگلے میں داخل ہوتے ہیں جبکہ چوتھا ڈاکو گاڑی میں ہی بیٹھا رہتا ہے۔ کچھ دیر بعد تینوں ڈاکو بنگلے سے باہر نکلتے ہیں تو ہاتھ میں بھرا ہوا شاپنگ بیگ ہوتا ہے۔

واردات میں ملوث ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے اپنے منہ پر ماسک پہن رکھے تھے۔ واردات کے بعد چاروں ڈاکو کار میں بیٹھ کر فرار ہو جاتے ہیں۔