
اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے اپنے مین کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ کی پیداوار عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث عائد ٹریفک پابندیوں سے آئل ٹینکرز کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کروڈ آئل کی وصولی اور مصنوعات کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے باعث کروڈ آئل کی وصولی میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ موٹر اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
اٹک ریفائنری کے مطابق پیداواری مشکلات کے باعث 32 ہزار 400 بیرل یومیہ صلاحیت کے حامل مین کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور یہ یونٹ ٹریفک پابندیوں میں بہتری آنے تک بند رہے گا۔