Official Website

ٹی ایم او فرحت اللہ کی ہدایات پر مین بازار تخت نصرتی میں صفائی عمل جاری

236
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) ٹی ایم او فرحت اللہ کی خصوصی ہدایات پر مین بازار تخت نصرتی میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ، سینٹری سٹاف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر اُ ٹھانے میں مگن ، تاجر یونین کے جنرل سیکرٹری کامران خٹک کی موجودگی مین زور و شور سے جاری ،تفصیلات کے مطابق تحصل میونسپل آفیسر تخت نصرتی فرحت اللہ کی خصوصیی ہدایات پر مین بازار تخت نصرتی میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ، گزشتہ روز سینٹری سٹاف نے تاجر یونین کے جنرل سیکرٹری کامرنا خٹک کی موجودگی میں مین بازار تخت نصرتی جا کر بازار میں جگہ جگہ پڑی گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ایک جگہ پر جمع کیے اور بعد میں وہی گندگی کے ڈھیر اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیئے، تاجر برادری تخت نصرتی نے بر وقت اقدامات اُٹھانے پر ٹی ایم او فرحت اللہ کا شکریہ اداکیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعائون کی یقین دیہانی کرادی۔