Official Website

پاکستان کا جغرافیہ ہی نہیں، حال اور مستقبل بھی مشرقِ وُسطیٰ سے وابستہ ہے، سفیر رضوان سعید شیخ

0

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا جغرافیہ ہی نہیں، حال اور مستقبل بھی مشرقِ وُسطیٰ سے وابستہ ہے۔

معروف تعلیمی درس گاہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی سالانہ پاک امریکا کانفرنس میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جغرافیہ ہی نہیں بلکہ اس کا حال اور مستقبل بھی مشرق وسطیٰ سے وابستہ ہے۔

انہوں نے پاکستان کی جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے ملک کی مثبت اور تعمیری کاوشوں اور مستقبل میں نتیجہ خیز کردار پر اظہار خیال کیا۔