Official Website

تاجران تخت نصرتی کے نو منتخب کابینہ اراکین کی AC ازکاء فاطمہ سے ملاقات

270
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران تخت نصرتی کے نو منتخب کابینہ اراکین کا اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی از کاء فاطمہ سے خصوصی ملاقات، تاجرو ں کو درپیش مسائل سے آگاہی اور تعارف کرایا، اسسٹنٹ کمشنر از کاء فاطمہ نے تاجروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دیہانی کرائی، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران تخت نصرتی بازار کے نو منتخب کابینہ اراکین نے صدر مفتی شاہد نواز کے سر براہی میں اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی ازکاء فاطمہ سے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر تاجر کابینہ کے صدر مفتی شاہد نواز ، جنرل سیکرٹری کامران خٹک، سر پرست اعلی حاجی زردی داد ، سیکرٹری فنانس آفسر علی، پریس سیکرٹری اشفاق احمد، سمیت کابینہ کے اراکین نے شرکت کی، نو منتخب کابینہ نے پہلے اسسٹنٹ کمشنر سے تعارف کرایا اور بعد میں تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ، اور ان کو آگاہ کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ازماء فاطمہ نے تاجر برادری کے نو منتخب عبوری کابینہ کو یقین دلایا کہ تاجرون کے جائز مسائل اور مشکلات کا فی الفور آزالہ کیا جائیگا، جس پر تاجر برادری کے نو منتخب کابینہ نے اے سی کا شکریہ اداکیا۔