Official Website

سرتاج خان کے زیر نگرانی تخت نصرتی پایاں میں انٹی ڈینگی سپرے مہم جاری

238
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) ویلیج کونسل تخت نصرتی پایاں کے سیکرٹری سرتاج خان کے زیر نگرانی مختلف محلوں میں انسداد ڈینگی مچھر سپرے مہم زور و شور سے جاری، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات اور سیکرٹری بلدیات کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ویلیج کونسل تخت نصرتی پایاں کے سیکرٹری سر تاج خان کے زیر نگرانی تخت نصرتی پایاں کے مختلف محلہ جات محلہ مولیان، محلہ ڈبہ کورونہ، محلہ قریشان، محلہ اشرف خیل، المدینہ کالونی اور پُر انا بازار میں انسداد ڈینگی مچھر سپرے مہم زور و شور سے جاری ہے، انسداد ڈینگی مچھر سپرے ٹیم نے دن رات ایک کرکے انسداد ڈینگی سپرے مہم کو احسن طریقے سے جاری رکھا ہوا ہے، اس حوالے سے سیکرٹری سرتاج خان نے میڈیا کو بتایا کہ ویلیج کونسل تخت نصرتی پایاں میں انسداد ڈینگی مچھر سپرے مہم تب تک جاری رہے گا، جب تک ڈینگی مچھر کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، ویلیج کونسل تخت نصرتی پایاں کے عوام اسپرے ٹیم کے ساتھ تعائون کریں تاکہ انسداد ڈینگی اپسرے مہم احسن طریقے سے مکمل کیا جا سکیں۔