بنوں (صفی اللہ خان) وائس چانسلر یونیورسٹی اف سائنس ٹیکنالوجی بنوں ڈاکٹر خیر الزمان نے منگل میلہ میں وزیر قومی اتحاد کے تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل اور با صلاحیت بچوں کی حوصہ افزائی ان کو آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے بنوں بڑا مردم خیز علاقہ ہے اور یہاں کافی ٹیلنٹ موجود ہے صرف ان کو نکھارنے کی ضرورت ہے کسی بھی علاقہ کی ترقی و تعمیر میں معیاری تعلیم بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تعلیم کا مقصد یہ نہیں ہونا چاہئے کہ وہ صرف کاغذ کی ایک ڈگری حاصل کرے بلکہ تعلیم کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہئے کہ وہ بچوں کو اچھا انسان بنائے اور اس مقصد کے حصول کے لئے منصوبہ بندی ضروری ہے بچوں کو آگے جانے میں مدد دینے کے لئے ضروری ہے کہ اگر وہ اپنے صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان میں تھوڑی بہت کمی ہو تو اس کو دور کرنے کے لئے ان کے رہنمائی کی جائے ا خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر قومی اتحاد کے تعلیمی کانفرنس کے موقع پر قابل اور با صلاحیت طلبا میں شیلڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے تنظیم کے صدر اختر خان، سابقہ ناظم فدا محمد خان، مئیرشپ کے امیدوار مولانا احمد اللہ حقانی، مشرف عالمگیر خان مفتی اسلام نور، رحمت اللہ خان، عارف خان، و دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے لئے انسان کے اندر جذبہ ہونا چاہئے اگر جذبہ ہوگااور عزم سچی ہوگی تو غربت تعلیم کے حصول کی راہ میں رکاؤٹ نہیں بن سکتا جو لوگ اس وقت اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں یہ سارے بڑے گھروں خاندانوں کے لوگ نہیں بلکہ ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کا تعلق پسماندہ طبقے سے رہا ہے انہوں نے محنت کی اور اج بڑے منصبوں پر فائز ہیں اور میں خود اس کی ایک مثال ہوں کہ میرے گھر میں پڑھنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن میں نے پڑھا اور اج اپ کے سامنے ہوں انہوں نے کہا کہ پشتون خطہ بڑا زرخیر اور صلاحیتوں سے بھرا پڑاہے یہاں کے بچوں میں آگے جانے کی پوری صلاحیتیں موجود ہیں لیکن ان کو آگے جانے میں مدد دینے اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے ہمیں بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم.ور تربیت پر بھی توجہ دینی چاہئے اور ان کو اسلامی تعلیمات اور مقامی روایات کی دائرہ میں رہتے ہوئے موقع دینا چاہئے کہ وہ تعلیم کے زیور سے اراستہ ہوں کیونکہ ایک پڑھی لکھی خاتون اپنے بچوں کی بہتر تربیت کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں حالات اگر چہ مناسب نہیں لیکن ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے اس لئے کہ مسلمان مایوس ہونے کے لئے پیدا ہی نہیں ہوا اس موقع پر وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ اگر کوئی باصلاحیت طالب علم یونیورسٹی میں داخلہ لینے اور مزید تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہے اوران کی مالی حیثیت اس کو مزید پڑھنے کی اجازت نہیں دیتا ایسے طالب علم کی ہم مختلف وظائف سے مالی معاونت کریں گے انہوں نے وزیر قومی اتحاد کے اس کاوش کو سراہا اور ان توقع ظاہر کی کہ وہ اس سلسلے کو جاری رکھیں گے کیونکہ اس سے مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور نقل کے رجحان میں کمی ائے گی قبل ازیں وی سی خیرالزمان کو روایتی لنگی پیش کی گئی اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے با صلاحیت بچوں میں انعامات تقسیم کئے دریں اثنا پاکستان ماڈل سکول کے پرنسپل عنایت اللہ کی جانب سے مرتب کئے گئے نتائیج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیر قومی اتحاد نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جس طرح چاہے ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور کسی بھی طالب علم کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی کیونکہ اس میں ہمارے اپنے بچہ کوئی بھی قوم کے یہ سارے بچے ہمارے بچے ہیں