کوہاٹ (بیورو رپورٹ)جمعیت طلباء اسلام خیبرپختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر حق نواز اورکزئی نے جمعیت طلباء اسلام کا 52 واں یوم تاسیس بھرپور ملی جوش و جذبے سے منانے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں انہوں نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام نہ صرف مدارس کی بلکہ عصری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کی بھی نمائندگی کررہی ہے اور طلباء کو حقیقی معنوں میں پیغمبر انقلاب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق انقلابی و فلاحی تنظیم بنانے کا عہد کر رکھا ہے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علماء حق کی قیادت میں جمعیت طلباء اسلام ملک پاکستان کے طلبائ کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائے گی انہوں نے طلبائ سے جمعیت طلبائ اسلام کی رکن سازی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔