Official Website

پلیئرز کی عدم دستیابی سے پریشان ٹیموں کو نئی کمک مل گئی

300

لاہور: پی ایس ایل6کے باقی میچز کیلیے کرکٹرز کی عدم دستیابی سے پریشان ٹیموں نے نئی کمک حاصل کرلی جب کہ متبادل اور اضافی کھلاڑیوں میں کئی غیر معروف نام بھی شامل ہیں۔

ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ میچز کیلیے ٹیموں کو چند کرکٹرز دستیاب نہیں تھے، شکیب الحسن، تمیم اقبال اور محمود اللہ ریاد بنگلہ دیشی ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرچکے، جنوبی افریقی جارج لنڈے، آسٹریلوی جو برنز اور بین کٹنگ کی خدمات بھی میسر نہیں ہوں گی۔

ایونٹ کے دوران کسی فرنچائز کو متبادل شامل کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے2اضافی کھلاڑی شامل کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے،اسکواڈز مکمل کرنے کیلیے ڈرافٹنگ کا عمل ہفتے کو مکمل ہوگیا، ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ نوجوان بیٹسمین شمرون ہٹمائر اور جانسن چارلس سمیت 13پلیئرز کو بطور متبادل یا اضافی کھلاڑی6ٹیموں کے حتمی اسکواڈزمیں شامل کیا گیا ہے، دستیابی سفری اور قرنطینہ کی شرائط کے مطابق ہوگی۔
منتخب کھلاڑیوں میں چند غیر معروف نام بھی شامل ہیں، ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے شمرون ہٹمائراور جانسن چارلس کو بحیثیت متبادل جبکہ یو اے ای کے وسیم محمد اور پاکستانی آل راؤنڈر حماد اعظم کو اضافی کھلاڑی کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کرلیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی جیک ولڈرمتھ، جیک ویدرآلڈ اور افغانستان کے ظاہر خان اور خرم شہزاد کو منتخب کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز نے سنگاپور کے ٹم ڈیوڈ اور یواے ای کے سلطان احمد کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نوجوان بیٹسمین محمد اخلاق کو پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا، بسم اللہ خان پشاور زلمی اورمحمد حارث دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔

پی ایس ایل کے باقی میچز کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ شاداب خان (کپتان)، احمد صفی عبد اللہ، علی خان، عاکف جاوید، آصف علی، کولن منرو، فواد احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، محمد اخلاق، موسیٰ خان، روحیل نذیر، عثمان خواجہ، ظفر گوہر اور ذیشان ضمیر پر مشتمل ہوگا۔ کراچی کنگز میں عماد وسیم (کپتان)، عباس آفریدی، عامر یامین، ارشد اقبال، بابر اعظم، چیڈوک والٹن، دانش عزیز، مارٹن گپٹل، محمد عامر، محمد الیاس، محمد حارث، تھشارا پریرا، نجیب اللہ زردان، نور احمد، قاسم اکرم، شرجیل خان، وقاص مقصود اور ذیشان ملک شامل ہیں۔لاہور قلندرز کو سہیل اختر (کپتان)، احمد دانیال، بین ڈنک، کالم فرگوسن، دلبر حسین، فخر زمان، حارث رؤف، جیمز فالکنر، معاذ خان، محمد فیضان، محمد حفیظ، سلمان علی آغا، سیکوگے پرسنا، شاہین شاہ آفریدی، سلطان احمد، ٹم ڈیوڈ، زید عالم اور ذیشان اشرف کی خدمات حاصل ہوں گی۔ملتان سلطانز کا اسکواڈ محمد رضوان (کپتان)، حماد اعظم، عمران طاہر، عمران خان سینئر، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، محمد عمر، اوبیڈ مکائے، رحمن اللہ گرباز، رائیلی روسو، شاہد آفریدی، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شمرون ہٹمائر، صہیب مقصود، صہیب اللہ، سہیل خان، سہیل تنویر، عثمان قادر اور وسیم محمد پر مشتمل ہوگا۔ پشاور زلمی میں وہاب ریاض (کپتان)، ابرار احمد، عماد بٹ، بسم اللہ خان، ڈیوڈ ملر، فابین ایلن، فیڈل ایڈورڈز، حیدر علی، امام الحق، کامران اکمل، محمد عامر خان، محمد عرفان سینئر، محمد عمران، محمد عمران رندھاوا، روومن پاؤل، وقار سلام خیل، شیرفین ردر فورڈ، شعیب ملک اور عمید آصف کو جگہ ملی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سرفراز احمد (کپتان)، عبد الناصر، آندرے رسل، انور علی، آرش علی خان، اعظم خان، کیمرون ڈیلپورٹ، فاف ڈوپلیسی، حسن خان، جیک ولڈرمتھ، جیک ویدرآلڈ، خرم شہزاد، محمد حسنین، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، عثمان خان، عثمان شنواری، زاہد محمود اور ظاہر خان پر مشتمل ہوگا۔