Official Website

قومی اتحاد تخت نصرتی کا منشیات کیخلاف تخت نصرتی بازار میں احتجاجی ریلی

283

کرک( نمائندہ خصوصی) قومی اتحاد تحصیل تخت نصرتی کے مشران کا منشیات کے خلاف تخت نصرتی بازار میں احتجاجی ریلی منشیات فروش نو جوان نسل کے خاموش قاتل ، منشیات کے خاتمے کیلئے یکا پولیس کے ساتھ ملکر منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ کرینگے، مشران کا عزم، تفصیلات کے مطابق قومی اتحاد تحصیل تخت نصرتی کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف تخت نصرتی بازار میں احتجاجی ریلی زیر صدارت صدر خوشحال محمد فرحت نکالی گئی، ریلی میں قومی اتحاد تخت نصرتی کے مشران، انجمن تاجران، خٹک اتحاد، سیاسی پارٹیوں کی قئادین و کارکنان سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی۔ریلی لواغر پل سے شروع ہوئی بازار سے ہوتی ہوئی حبیب بینک کے مقام پر جلسے کی صورت اختیار کر گئی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھون میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، جس پر نعرے درج تھے منشیات سے انکار زندگی سے پیار ، منشیات نا منظور نا منظور، منشیات فروش معاشرے کے خاموش قاتل و دیگر درج تھے۔ منشیات کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھاکہ مشنیات ف روش نو جوان نسل کے خاموش قاتل ہے، منشیات کا خا تمہ کرنا اور منشیات کے خلاف اپریشن کرنا وقت کا تقاضا ہیں، منشیات فروش فروشوں نے معاشرے کا نام بد نام کیا ہے، مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشات کیخلاف آگاہی مہم چلائے اور مقامی پولیس سے تعائون کریں ۔ تاکہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ ہو سکے، مقررین نے پولیس کو یقین دلایا کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں، عوام علاقہ مکمل تعائون فراہم کریگی