Official Website

حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام

0

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں ’’حق دو کراچی‘‘ کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا کل ’’حق دو کراچی ‘‘ کا نعرہ لگانے پر شہریوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ یہ طرز عمل فسطائیت اور فاشزم کے مترادف ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال میں نہ شہریوں کو پانی فراہم کیا جا سکا اور نہ ہی سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو انہیں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔